Yadon Ki Barat

Rs. 1,200
  • Author: Josh Malihabadi
  • Publisher:
  • Format: Hardback
  • Language: Urdu

Out of stock



Share
Description

یادوں کی برات ایک عظیم شاعر کی آپ بیتی اور ایک تاریخ ساز عہد کی تہذیبی زندگی کا دلکش مرقع ہے۔ اس مرقعے میں آپ کو وادیٔ گنگ و جمن اور سرزمینِ دکن کے قدیم و جدید معاصر کی خوشنما جھلکیاں نظر آئیں گی۔ جوش نے اپنے ایّام طفلی و جوانی کے خوش حال طبقوں کی سماجی قدروں پر ان طبقوں کے سوچنے اور محسوس کرنے کے انداز پر ان کے عقیدوں اور وہموں پر، ان کے شوق اور مشغلوں پر ان کے تیوہاروں اور تقریبوں پر ان کے رہن سہن اور رسوم و رواج پر روز مرہ کے واقعات کے حوالے سے بڑے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
یادوں کی برات جوش ملیح آبادی کے ستر سال کے تجربوں اور مشاہدوں کی برات ہے۔ اس برات میں فکر و نشاط کی شہنائیاں بجتی ہیں۔ جنون و حکمت کے زمزمے گونجتے ہیں۔ رامش و رنگ کی محلفیں سجتی ہیں۔ لالہ رُخوں کے لب و عارض کی دل نشیں حکایتیں بیان ہوتی ہیں۔ یارانِ میکدہ کی محبتوں اور بے مہریوں کے قصّے سنائے جاتے ہیں اور اربابِ ثروت و سیاست کی ننگ حوصلگیوں کے تذکرے چھڑتے ہیں۔ شاعرِ امروز و فردا کی یادوں کا یہ قافلہ کبھی کہکشاں سے ہو کر گزرتا ہے اور کبھی بحرِ ظلمات سے، لیکن مسرت کی خیرہ سامانیوں سے اُن کے ایمان و یقین میں کوئی فرق نہیں آتا اور نہ طوفانِ حوادث کی تیرگیوں سے اُن کے پائے صداقت ڈگمگاتے ہیں۔ اُن کا کاروانِ حیات خرد کی مشعل لیے اور انسان دوستی کے رجز پڑھتا آگے بڑھتا جاتا ہے.
یادوں کی بارات کو شائع ہوئے تقریباً 70 سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے.مگر اس کی ادبی حیثیت جوں کی توں قائم ہے. کتاب اب تک چونکہ کمپوز ہو کر نہ چھپ سکی تھی اور جدید قاری اس سے استفادہ کرنے سے محروم تھا . علمی حلقوں مین بھی اس کی کمی محسوس کی جا رہی تھی.
اس ہی کمی کو پورا کرنے کے لئے ادارہ” کتاب محل “
،” یادوں کی بارات” کو پہلی بار ترمیم و اضافہ اور جدید کمپوزنگ کے ساتھ شائع کر رہا ہے. امید ہے اردو دان طبقہ اس کو پشند کرے گا.
اور امید ہے کہ جوش ملیح آبادی سے آپ کی یہ ملاقات یادگار رہے گی

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.