Zillaton Ka Aseer
- Author: Anwer Sen Roy
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
فکشن رائٹر، شاعر اور صحافی انور سن رائے 13 نومبر 1950 کو خیر پور ٹامے والی میں پیدا ہوئے۔ وہ طالب علمی کے زمانے ہی سے صحافت سے منسلک ہوئے، اردو کے بڑے روزناموں سے منسلک رہنے کے بعد وہ چار روز ناموں کے بانی مدیر رہے اور اردو میں شام کی صحافت کو صاف ستھرے انداز اور مقبولیت کی نئی بلندیوں سے متعارف کرایا۔ وہ نثری شاعری کی بنیاد رکھنے والے اولین لوگوں میں سے ہیں۔ ان کا پہلا ناول چیخ تھا۔ 1987 کا یہ ناول پاکستان کی کسی بھی زبان میں فوجی آمریت کے دوران احتجاج کی آواز بننے والا پہلا ناول تھا۔ ذلتوں کے اسیر ان کا دوسرا ناول ہے جو 1993 میں شائع ہوا اور اسی سال اس کا دوسرا ایڈیشن بھی آیا۔ اس ناول کو اردو اور پنجابی کی شاعرہ سارا شگفتہ کی زندگی بھی کہا جاتا ہے اور انور سن رائے اس کی تردید کرتے ہیں لیکن وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اس ناول کے ذریعے سارا شگفتہ کی زندگی کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ یہ اس دکھ کو بیان کرنے کی کوشش ہے جو مادام بواری سے سارا شگفتہ تک پھیلا ہوا ہے۔ انور سن رائے 2015 میں بی بی سی اردو سے ریٹائرمنٹ کے بعد عذرا عباس کےساتھ لندن اور کراچی میں رہتے ہیں۔ وہ ایک نئے ناول پر کام کر رہے ہیں اور شاعری کا مجموعہ ترتیب دے رہے ہیں
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.