And When She Smiled
- Author: Dr. Saulat Nagi
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: English
Description
ڈاکٹر صولت ناگی مارکسزم اور تاریخ پر کئی کتابوں کے مصنف ہیں‘ انگریزی اخبار میں کالم لکھتے ہیں۔ زیر نظر کتاب انگریزی میں لکھا گیا ایک مختصر ناول ہے جس کی قرات سے خود مصنف کے مطالعے‘ فکر اور خیالات کو سمجھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔ کہانی تین مرکزی کرداروں احمد، فاطمہ اور ماریہ کے ایک ایسے تکون کے گرد گھومتی ہے جو انسانی زندگی کے اپنے اپنے دائرے میں اپنی اپنی حدود کے ساتھ‘ باطل تصورات کے ساتھ جینے والے معاشرے میں‘ خود کو زیادہ سے زیادہ آزاد کرنے کی جدوجہد سے تشکیل پاتا ہے۔ اس تکون نے اگرچہ ایک مختصر ناول کی تشکیل کی ہے تاہم چار حصوں پر مشتمل یہ متن اپنے پہلے طویل ترین حصے میں ایک طویل نشست کی باہمی گفتگو کے ذریعے دو مرکزی کرداروں احمد اور فاطمہ کے خیالات اور معاشرتی زندگی کو کھولتا ہے۔ کردار مختلف فلسفیوں اور لکھاریوں کے خیالات کی مدد سے اپنے خیالات کی وضاحت کرتے ہیں۔ احمد کی غیر معمولی زندگی، جس پر اس نے گہرا غلاف چڑھایا ہوا ہے، پیشہ صحافت سے وابستہ دوسرے کارکنوں کی نظر میں ایک مغرور کی زندگی ہے۔ ماریہ جو سماج کی نگاہ میں پیشہ کرنے والی قابل نفرت عورت ہے‘ اپنے جسم کی ملکیت سے محروم ایک الگ طرح کی محبت میں گرفتار ہے۔ زندگی کے معاشی پہلو کو حقیقی پہلو سمجھنے والے ایک عجیب روحانی تعلق میں بندھے نظر آتے ہیں جس کی طرف پیش لفظ لکھنے والے ڈاکٹر گیری روزر نے مثالیت پسندی کہہ کر اشارہ کیا ہے۔ دھیرے دھیرے کھلتے اس ناول میں حزن اور ملال کا عنصر ایسے گھلتا ہے جیسے مٹھاس اور نمکینی ایک خاص تناسب کے ساتھ باہم آمیز ہورہے ہوں۔ ناول کا اختتام ایک ایسے منظر پر ہوتا ہے جس پر کسی نہایت جذباتی ہندی فلم کا گمان ہوتا ہے۔ تاہم طویل فکری مکالموں پر مشتمل ناول پسند کرنے والوں کے لیے یہ ایک تحفہ ہوسکتا ہے۔
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.