Deewaron K Raz

Rs. 800
  • Author: Khalid Fateh Muhammad
  • Publisher:
  • Format: Hardback
  • Language: Urdu

SKU AKS-2925 Category Tag


Share
Description

اردو کے افسانوی ادب میں خالد فتح محمد پکی روشنائی سے لکھا ہوا وہ نام ہے جس کی درخشندگی آنے والے وقت کے ساتھ بڑھتی ہی جانی ہے۔ وہ بنیادی طور پر افسانہ نگار ہیں یا ناول نگار؟ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے مگر وہ تخلیق کا ہنر جانتے ہیں۔ وہ تخلیق میں بغاوت یا انحراف میں ہی انفرادیت کی اساس دیکھتے ہیں لیکن یہ روایت سے منہ موڑنے کا نام نہیں بلکہ نئے راستے کی تلاش کا نام بھی ہے یعنی یہ صرف انہدام سے نہیں بلکہ تعمیرِ نو سے متشکل ہوتی ہے۔ خالد فتح محمد نے فکری اور فنی اظہار کی سطحوں پر جس تبدیلی کا احساس دلایا ہے وہ یقینا ایک نئی تعمیر کا پیش خیمہ ہے۔ ان کے افسانے موجودہ معاشرے کی پیچیدگیوں اور عصری زندگی کی المناکیوں سے تشکیل شدہ ہیں اس لئے ان میں سماجی حقیقت نگاری کا وہ عکسِ جمیل نظر آتا ہے جس کی روشنی میں معاشرے کی نفسیاتی، سماجی اور عصری شعور کی عکاسی دیکھی جا سکتی ہے۔ فن پر ان کی گرفت شاید ہی کبھی ڈھیلی ہوئی ہو، گنجلک اظہار کی راہ سے الگ ان کی راہ رہی ہے۔ معاصر دور میں اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اردو افسانہ جو دوبارہ جنم لینا چاہتا ہے یا اس آدم کو جنم دینا چاہتا ہے جو تخلیقِ نو کی آرزوؤں سے بھرپور افسانہ لکھ سکے تو خالد فتح محمد کو پڑھیے کہ ان کی افسانہ نگاری جدید اردو افسانے کی اس آبرو کے تحفظ کی بشارت قرار پائی ہے جس کو آج لٹنے کا شدید خطرہ درپیش ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.