Rozan
- Author: Irfan Majeed Raja
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
بار سلونا میں رہتے ہیں۔ شعر و ادب سے ان کی ناطہ داری ہے اور شاعری کی نازکیوں سے وصل وصال کی تعلق داری رکھتے ہیں۔ مجھ پر نظر کرم راجہ صاحب کی بہت ہے۔ کچھ دنوں پہلے آپ کی شاعری پڑھنے کا وقت ملا۔ شعر کہنے کو تو سب کہتے ہیں اور سمجھنے کا دعوی بھی سبھی کو ہے مگر یہ پہاڑ ایسا ہے جس کی کانیں زبان و بیان کی ایسی بلندی پر چھپی ہوتی ہیں جہاں بوڑھے اور تھکے ہارے کوہ پیماؤں کا گزر نہیں ہوسکتا۔ دم میں سانس کی راہ گم ہوجاتی ہے۔ مگر راجہ صاحب اس معاملے میں ایسے گھاک ہیں کہ کہیں نزاکت و لطافت کو ہاتھ سے نکلنے نہیں دیتے۔
انہوں نے نظمیں، غزلیں اور قطعات سب کچھ لکھا ہے اور ہر ایک کی راہ دوسرے سے جدا ہے۔مجھے کبھی کبھی احساس ہوتا ہے کہ ان کے شعر کی جادوگرنی آخر نیم شب کو جاگتی ہے اور سرمئی آنگنوں سے ہوتی ہوئی ان کے سینے میں آبستی ہے .
علی اکبر ناطق
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.