Dus Lakh Parindy

Rs. 390

SKU AKS-2554 Category Tag


Share
Description

ایتل عدنان کے فرانسیسی ناول کا اردو ترجم دس لاکھ پرندے کے نام سے کیا۔ اپریل 1975 میں لبنان میں شروع ہوئی خوفناک سول وار میں میری روز کی کہانی ہے جو گونگے بہرے بچوں کو پڑھاتی ہے اور عیسائی فرقے سے تعلق رکھنے کے باوجود فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرنے کی پاداش میں اپنے ہی مرد دوستوں سے موت کی سزا کی حقدار ٹہرتی ہے۔ مرد دوستوں کے نزریک کسی بھی لذت سے زیادہ لذت پرندوں کے شکار میں ہے۔ پرندے مظلومیت اور بے گھری کی علامت بنتے ہیں اور شکاری سامراجی طاقتوں کی علامت۔۔۔ میری روز 16 برس کی عمر سے منیر کو جانتی ہے منیر جس سے کبھی اسے محبت کا پہلا احساس ملا۔ وہی منیر اسے بلب کے نیچے رسی سے لٹکا کر پھانسی کی سزا دیتا ہے۔ ناول میں کٹی پھٹی لاشوں اور ان سے بہتے لہو، بم دھماکوں، گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور چیخوں سے اٹی فضا کو مصنف کے منفرد اسلوب اور تکنیک کے علاوہ مترجم کا رواں ترجمہ بھی قابل برداشت بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس ناول کو سمجھنے کے لئے بیروت کی تاریخ سے واقفیت ضروری ہے۔ فلانجسٹ کون ہیں؟؟ ویت کانگ کیا ہے؟ فلسطینیوں کے مسائل کیا ہیں؟ ان سب کو جانے بغیر جو اس ناول کی مرکزی کردار میری روز کی کہانی کے ساتھ غیر محسوس سطح پر بیان ہورہے ہیں مصنف کے درد کو سمجھنا ناممکن ہے

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.