Ilm-e-Muashiat aur Islami Muashiat
- Author: Dr. Ussaf Ahmad
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
وجودہ دور میں یوں تو ہر شعبۂ زندگی میں تبدیلیاں آئی ہیں، لیکن خاص کر نظام معیشت میں دور رس تبدیلیاں پیدا ہوۂی ہیں ،نئے مالیاتی ادارے وجود میں آئے ہیں، گلوبلاز یشن کے عمل نے فاصلوں کو سمیٹ دیا ہے، پوری دنیاں معاشی اعتبار سے باہم مربوط ہوگئی ہے، اور معاشیات کے میدان میں بہت سے نئے مسائل پیدا ہوئے ہیں ،جن کے بارے میں علماء پر دوطرح کی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں،ایک یہ کہ وہ ان نئے مسأل کا شرعی حل پیش کریں، دوسرے موجودہ معاشی نظام میں جو ادارے ضرورت کا درجہ اختیار کر گئےہیں،لیکن جن کی تشکیل اسلامی اصولوں کے مطابق نہیں ہوئی ہے، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ان کا متبادل پیش کریں، کیونکہ اس کے بغیر ہم قانون شریعت کی ابدیت اور اس میں رواں دواں زندگی کی ضرورتوں کو پوری کرنے کی صلاحیت کو ثابت نہں کر سکتے۔ محترم جناب ڈاکٹر اوصاف احمد اس وقت ہندوستان کے ان چند اصحاب دانش میں سے ہیں، جوموجودہ عالمی نظام معیشت پر بھی گہری نظررکھتے ہیں، اور اقتصادیات کے بارے میں اسلام کے بنیادی اصولوں سے بھی آگاہ ہیں، نیز اسلامک بنک کاری اور جدید مالیاتی نظام پر ان کی تحریریں ملک کے مٔوقر جرأد ورسائل میں طبع ہوتی رہی ہیں۔
موجودہ کتاب کے پہلے حصہ میں انہوں کی علم معاشیات کا تعارف ، اس کی اقسام وماہیت جیسے سرمایہ دارانہ معیشت ،اشتراکی معیشت، مخلوط معیشت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی خربیوں کی طرف رہ نمائی بھی کی ہے.
جب کے دوسرے حصہ میں اسلامی معاشیات کا تعارف کرتے ہوئے فقہ اسلامی میں کی روشنی میں جدید معاشی مسائل کا حل بھی پیش کیا ہے
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.