Kafka Br Lab-e-Sahil

Rs. 1,200

Out of stock


SKU AKS-2541 Category Tag


Share
Description

المی شہرت یافتہ اور کئی مرتبہ نوبیل انعام کے لیے نامزد ہونے والے جاپانی ناول و افسانہ نویس ہاروکی موراکامی کا ناول “کافکا بر لب ساحل” 2002ء میں جاپانی زبان میں شائع ہوا اور ایک سال میں اس کی دو لاکھ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ 2005ء میں اس کا انگریزی ترجمہ شایع ہوا جو لاکھوں کی تعداد میں شائع ہوا اس کے دیگر کئی زبانوں میں تراجم ہوچکے ہیں۔ اس ناول کو 2006 میں ناولوں کے ” ورلڈ فنتاسی ایواڈ” سے بھی نوازا گیا۔
” کافکا برکب ساحل ” میں ایک پندرہ سالہ لڑکا، جو اپنے خاندانی نام ‘ تامورا’ سے قبل اپنے اصل نام کی بجائے فرضی نام ‘ کافکا’ اپنا لیتا ہے، اپنے باپ کی ایک خوف ناک بددعا نما پیش گوئی سے بچنے کے لیے گھر سے بھاگ نکلتا ہے۔ جو کے ادبی زبان میں ایک نوع کی ایڈیپسائی بددعا ہے۔ وہ بددعا کے پورا ہونے کے ڈر سے گھر سے بھاگتا ہے اور وہ اس کا پیچھا کرتی ہے لیکن کیا وہ پایہ تکمیل کو پہنچتی ہے ؟
یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب اپنے اندر بھول بھلیاں رکھتا ہے۔ قاری بھی کافکا تامورا کے ساتھ اس سوال کے جواب میں ان بھول بھلیاں میں بھٹکتا رہتا ہے اور جواب پہیلیوں کی صورت میں استعاراتی شکل میں ملتا رہتا ہے جس سے ناول اپنی دلچسپی بڑھاتا ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.