Kashty-e-Sitam

Rs. 2,500

SKU AKS-2566 Category Tag


Share
Description

نظر کتاب 1962کے ادب کے نوبل انعام یافتہ ادیب جان سٹائن بیک کا پلٹزر(PULITZER ) انعام یافتہ ، شہرہ آفاق ناول THE GRAPES OF WRATH کاترجمہ ہے۔ سٹائن بیک ، جیسے امریکی ادب کا دیو (GAINT) کہا جاتا ہے ، کے اکثر ناولوں کو مغربی اسب میں کلاسیک کا درجہ حاصل ہے۔ کشت ستم اس عظیم ادیب کا نمائندہ ناول ہے۔
اسے اپنی دھرتی اور اس میں بسنے والےعام انسانوں سے محبت تھی، وہ انہی کی زبان تھا اور انہی کی کہانیاں لکھتا تھا۔ THE GRAPES OF WRATH میں سٹائن بیک نے سرمایہ داری نظام کے کریہ چہرے سے زریں نقاب نوچ کر اس کی حقیقت صورت دنیا کو دکھائی جس نے عالمی ضمیر اور شعور پیدا کیا۔ انسان بمقابلہ مشین اور انسانیت بمقابلہ استحصالی نظام اس ناول کا موضوع ہے۔ ایک طرف امریکا میں اس ناول کی اشاعت پر THE ASSOCIATED FARMERS OF CALIFORNIA نے اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے کمیونسٹ فکر کا غماز قرار دیا تو دوسری طرف روس میں جوزف سٹالن نے اس پر مختصر مدت کے لیے پابندی لاگائی۔ سرمایہ داری نظام کے طریقہ کار ، چیرہ دستیوں اور غیر انسانی سوچ کے حوالے سے یہ ناول ایک تاریخی دست آویز کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہالی ووڈ میں اس پر فلم بھی بنائی گئی تھی۔ اس کا شمار بیسویں صدی کے دس عظیم ناولوں میں کیا جاتا ہے

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.