Masnawi Chitrag-e-Dair
- Author: Mirza Galib
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
غالب سفر کلکتہ کے درمیان بنارس بھی گئے ۔اسی شہر کے لیے ان کی مشہور فارسی مثنوی ’’چراغ دیر‘‘ منظر عام پر آتی ہے ۔اس میں انہوں نے جس والہانہ انداز میں بنار س کا ذکر کیا ہے اس سے اس خطے کے ذرے ذرے سے ان کی محبت پھوٹتی ہوئی نظرآتی ہے ۔ مثنوی سے ہی پتہ چلتا ہے کہ وہ نہ صرف اس کے حسن و جمال اور ظاہری و باطنی کے مداح ہیں بلکہ وہ بنارس کو قیام عالم کا باعث بھی گردانتے ہیں ۔بنارس جب وہ پہنچے تو پنشن کے باعث جوانہیں ذہنی پریشانی تھی وہ مندمل ہونے لگی ۔ وہ بنار س کو دلی سا خیال کر کے وہیں رہنے کی خواہش ظاہر کرنے لگے ۔اس مثنوی میں انہوں نے وہاں کی پری زادوں کی تعریف کی ہے ۔ جب وہ وہاں پہنچے تو تقریبا ً تیس برس کے رہے ہوں گے ایسے میں انہوں نے اگر وہاں کے بتوں کے پہلو میں سکون و آسائش تلاش کی تو یہ عین فطرت کا تقاضہ تھا ۔ وہاں کی خوبصورتی کے لیے انہوں نے اس مثنوی میں جو خوبصورت تراکیب تراشے ہیں وہ بے نظیر ہیں ۔یہ مثنوی تو اصل میں فارسی میں ہے لیکن اس کے کئی لوگوں نے اردو تراجم کیے ہیں۔ زیر نظر کتاب” مثنوی چراغ دیر مع پانچ اردو تراجم “ میں
پروفیسر صادق نے پانچ اردو تراجم کو شامل کرکے مرتب کیا ہے جس میں ظ۔ انصاری ، علی سردار جعفری، حنیف نقوی کالی داس گپتا رضا اور اختر حسن کا منظوم ترجمہ بھی شامل ہے۔
خلیق انجم نے اس مثنوی کے بارے میں لکھا ہے کہ
’’اس مثنوی کا شمار ہندوستان کے فارسی ادب کے اعلا شہہ پاروں میں ہوتا ہے ۔ بنارس شہر کو شاید ہی کسی اور نے غالب سے بہتر خراج تحسین پیش کیا ہو۔ ایک سو آٹھ اشعار میں انھوں نے بنارس کی تمام مادی اور روحانی خوبیوں کا احاطہ جس طرح کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔‘‘
اختر حسن نے اس مثنوی کے بارے میں لکھا ہے کہ
’’غالب کو ہندوستان کا یہ شہر اس قدر پسند آیا کہ انھوں نے اس کے دلربا مناظر ، کنارِ گنگا کی رعنائیوں اور بہار بستر نوروز ِ آغوش، اور مہوشوں کی تعریف میں ایک طویل فارسی مثنوی ’’چراغ دیر‘‘ لکھ کر سرزمین کاشی اور بتان کاشی کے حضور میں اپنا ہدیہ نیاز و محبت پیش کیا۔ اس مثنوی کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ پورے سفر میں سب سے زیادہ روحانی سکون اور جمالیاتی آسودگی غالب کو اسی بہشت ِخرم و فردوسِ معمورمیں حاصل ہوئی
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.