Nisai Shaoor
- Author: Dr Robina Shaheen
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
بیگم صغری ہمایوں مرزا( 1882۔1959) نو آبادیاتی ہندوستان کی ان چند ممتاز خواتین میں سے ایک ہیں جنھوں نے اپنی خاندانی وجاہت ، دولت اور سیاسی و سماجی اہمیت کو اجتماعی فلاح و بہبود اور بالخصوص خواتین کی تعلیم کے وقف کر دیا تھا۔ انھوں نے نہ صرف خود اعلی تعلیم حاصل کی بلکہ تحریک تعلیمِ نسواں کی سرگرم رکن کی حیثیت سے ہندوستان کی مسلمان خواتین پر تعلیم و ترقی کا دروازہ کھولنے کی عملی کوششیں بھی کیں۔ وہ انجمنِ خواتین دکن سمیت متعدد علمی و ادبی تنظیموں کی فعال رکن رہیں، کئی کانفرنسوں میں شریک ہوئیں اور اپنی ذاتی املاک علمی و فلاحی اداروں کے لیے وقف کر کے ان کی عملی سرپرستی بھی کرتی رہیں۔ انھوں نے اپنے تعلیم یافتہ اور روشن فکر شوہر کی معیت میں دنیا کے کئے ممالک اور اندرون ہندوستان کے متعدد شہروں کے سفر کیے اور ان میں سے بیشتر اسفارکے بارے میں باقاعدہ سفرنامے تحریر کیے۔
ایسی کثیر الجہت اور روشن دماغ خاتون کو بجا طور پر بر عظیم کی مسلم تہذیب کے ماتھے کا جھومر کہا جا سکتا ہے مگر افسوس کہ ابھی تک ان کی حیات و تصانیف اردو نقادوں اور ادب کے عام قارئین کی نظر سے اوجھل رہی ہیں۔ کہیں کہیں ضمنا ان کا ذکر آ جاتا ہے مگر ان کی زندگی کے تما تر کارناموں کو یکجا پیش کرنے اور ان کا تعارف و تجزیہ کرنے کا شرف ڈاکٹر روبینہ پروین نے حاصل کیا ہے جس پر وہ داد کی مستحق ہیں۔ بیگم صغریٰ ہمایوں مرزا کی سوانح اور ان کی تصانیف کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے ڈاکٹر روبینہ نے بہت محنت کی ہے۔ ان کے مضامین مختلف رسالوں سے جمع کیے ہیں، ان کے اہل خاندان سے رابطہ کیا ہے اور کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں کی لائبریریوں سے متعلقہ حقائق کی چھان بین کی ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ کتاب بیگم صغریٰ ہمایوں مرزا پر تنقید و تحقیق کے لئے اہم ماخذ ثابت ہو گی۔
ڈاکٹر نجیبہ عارف
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.