Saang-e-Siah

Rs. 600

SKU AKS-2763 Category Tag


Share
Description

ہ تسلیم کیے بغیر چارہ نہیں کہ عفرا بخاری کے ہر افسانوی مجموعے میں بعض نئے پہلو نظر آتے ہیں، جیسے اردگرد کی زندگی سے از سرنوروشناس ہونے کا موقع مل گیا ہو۔ ان کی تحریر میں مستحکم تخلیقی توازن موجود ہے۔”بے چہرہ لوگ “ ، ”سنگ سیاہ“ ، ”روزن“ ، ” سردخانہ“ اور ”مہر بلب“ میں صاف ستھرا بیانیہ اور الجھے ہوئے ذہنوں کی بے سمتی، یہ دونوں باتیں عجیب سہولت سے، وحدت میں ڈھل گئی ہیں۔

یہ افسانے بے یقینی کے جال میں جکڑے بے یقین افراد کے بارے میں ہیں۔ یہ ایسا معاشرہ ہے جس میں عورتوں کو دوسرے در جے کی شہری سمجھا جاتا ہے اور مردوں کی بے یقینی، مختلف زاویوں سے، عورتوں کو بے مقام کرتی جاتی ہے۔ ہر کسی کو اہمیت کی تلاش ہے، چاہے وہ ذرہ برابر ہو یا منفی۔ منفی اہمیت کو ”سرد خانہ“ میں چھنو کے ذریعے سے اجاگر کیا گیا ہے۔ ”سنگ سیاہ“ میں شامل بعض افسانوں کو یاد رکھا جائے گا۔

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.