Saheem

Rs. 800

SKU AKS-2496 Category Tag


Share
Description

نجم الدین احمد کے فکشن کا ماسکہ اکثر ایسے مردوں پر مر تکز رہتا ہے جو کسی کیفیت یا خوف کو جنون کی طرح اپنے پر طاری کر لیتے ہیں۔ وہ اس کیفیت کی تہ تک نہی پہنچ پاتے اور اس نا اہلی کے سبب اپنی الجھنوں سے سمجھوتا نہیں کر سکتے۔اپنےنئے ناول میں وہ ایک ایسے مرد کو رفتہ رفتہ ،واہموں میں الجھ کر ،دیوانگی کی طرف بڑھتے دکھاتے ہیں۔ وہ اس لڑکی سے شادی کرنے پر مجبور ہوا جسے کمی سمجھ کر اپنے گرگوں سے اٹھوا لیا تھا اور جس کی زبر دستی عصمت دری کی تھی۔جب کوئی شخص اپنی اور دوسروں کی شناخت کے بارے میں بے یقینی کا شکار ہو جائے تو پھر اس بات کے کوئی معنی نہیں رہتے کہ کیا حقیقی ہے اور کیا غیر حقیقی۔
ایک اور سطح پر ناول کو جاگیردارانہ طبقے پر فرد جرم کے طور پر بھی پڑھا جا سکتا ہے۔ یہ طبقہ اکثر اپنی رعیت سے آمرانہ سلوک روا رکھتا ہے اور غیر انسانی حد تک بے رحم ہے۔البتہ اپنے سے طاقتور لوگوں کے سامنے بھیگی مرغی بن جاتا ہے۔ناول میں جس جاگیردار خاندان کی تصویر کشی کی گئی ہے وہ خاص طور پر دوں فطرت ہے۔لیکن اس قماش کے لوگ سیاست میں حصہ لے کر اقتدار کے مزے بھی لوٹتے ہیں۔ اس لحاظ سے ناول کو موجودہ پاکستانی سماج پر کٹیلا طنز سمجھ کر بھی پڑھا جا سکتا ہے۔
محمد سلیم الرحم

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.