Taliban Ke Des Se Farar

Rs. 500
  • Author: Sushmita Banerjee
  • Publisher:
  • Format: Hardback
  • Language: Urdu

SKU AKS-2551 Category Tag


Share
Description

ہ سوانحی ناول بنگالی مصنّفہ سُشمیتا بندو پاد ھیائے نے لکھا جو سُشمیتا بینرجی کے نام سے بھی معروف تھیں.یہ ناول بنگال میں “کابلی والاربنگالوبئو”(کابلی والا کی بنگالی بیوی)کے نام سے شائع ہوا.اس نام میں ٹیگور کے مشہور ناول “کابلی والا” سے مناسبت بھی پیشِ نظر تھی.سُشمیتا انیس سوتریسٹھ میںبھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارلحکومت کلکتہ میں پیدا ہوئیں۔سن اسی کی دہائی میں وہ بنگال کے ایک تھئیٹر سے وابستہ تھیں جہاں ان کی ملاقات ایک افغان شہری جاں باز خاں سے ہوئی۔ دو جولائی انیس سواٹھاسی کو وہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
جاں باز خاں انھیں اپنے ساتھ افغانستان لے آیا جہاں سشمیتا کو معلوم ہوا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھا۔ایک روز جاں باز خاں سشمیتا کو بتائے بغیر ہندوستان لوٹ آیا اور سشمیتا ایک اجنبی ملک میں شوہر کے رشتے داروں کے پاس پھنس کر رہ گئیں۔یہ ناول ان کے انھی ایام اور ان سے رہائی کی جدوجہد پر مبنی ہے۔
افغانستان سے فرار کی انھوں نے دو کوششیں کیں۔ایک مرتبہ وہ افغانستان سے پاکستان بھی آئیں مگر آگے ہندوستان نہ جا سکیں۔سوانحی ناول میں پاکستان اور پاکستانیوں کی مدد کا احوال دیانت داری سے بیان کیا گیا ہے۔ بعد میں وہ افغانستان سے ہندوستان پہنچیں جہاں دو ہزار تین میں ان کے اسی ناول “Taliban Escape from “کے نام سے فلم بنائی گئی۔اس فلم میں ںسشمیتا کا کردار بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے ادا کیا۔اس کے بعد انھوں نے افغانستان ہی میں اپنے تجربات پر چار مزید کتابیں لکھیں

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.