Urdu Fiction Ki Tanqeed

Rs. 1,950
  • Author: Dr. Irteza Kareem
  • Publisher:
  • Format: Hardback
  • Language: Urdu

SKU AKS-2837 Category Tag


Share
Description

” پروفیسر ارتضیٰ کریم اردو ادب اور تنقید کا ایک معتبر نام ہیں۔فکشن ان کا مطالعاتی اختصاص ہے۔اس ضمن میں ان کی تصانیف اور تجزیاتی مطالعات حوالہ جاتی حیثیت کے حامل ہیں۔فکشن ناقدین کے لیے ان کی جو کتابیں ماخذ اور مرجع کا درجہ رکھتی ہیں ان میں “اردو فکشن کی تنقید ” نو طرز مرصع ” قر ۃ العین حیدر ایک مطالعہ” پریم چند اور مابعد جدیدیت “اور “گریز ” قابل ذکر ہیں۔

“اردو فکشن کی تنقید” ارتضیٰ کریم کی تنقید کے حوالے سے ایک اہم کتاب ہے۔ کتاب میں فکشن کے بتدریج ارتقا پر گفتگو ہے اور اردو فکشن کی نثری اصناف تمثیل ، داستان ، ناول اور افسانے پر لکھی جانے والی اہم تنقیدی نگارشات کا جائزہ لینے کی بھی سعی کی گئی ہے کہ اردو فکشن کا پورا منظر نامہ سامنے آسکے۔

یہ کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے ۔ پہلے باب میں اردو فکشن کی تنقید کے آغاز و ارتقا کی تلاش کی گئی ہے، بعد ازاں دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں باب میں بالترتیب تمثیل، داستان، ناول اور افسانےپر دستیاب تنقیدی سرمایے کا جائزہ لیا گیا ہے

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.