Urdu Me Mabad Jadeed Tanqeed
- Author: Dr Altaf Anjum
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
ردو میں مابعد جدید تنقید ایک نظر میں
الطاف انجم کی کتاب ” اردو میں مابعد جدید تنقید : اطلاقی مثالیں ، مسائل و ممکنات ” ان کی تنقید سے وابستگی اور اس کی اہمیت کی توثیق کرتی ہے. انہوں نے وسعت مطالعہ ، استدلالی قوت اور علم وخبر سے کام لیا ہے. انہوں نے مغرب میں رچرڈس ، روسی ہیئت پسندی اور ایلیٹ کے تنقیدی مباحث کا احاطہ کیا ہے.انہوں نے البتہ ترجیحاً بیسویں صدی میں مختلف تنقیدی تھیوریز پر روشنی ڈالتے ہوئے اکیسویں صدی کی تنقید کو خصوصی طور پر اپنا موضوع بنایا ہے،اور درج ذیل موضوعات پر توجہ مرکوز کی ہے.
*جدیدیت*مابعدجدیدیت*ہیئتی تنقید *ساختیاتی تنقید*پس ساختیاتی تنقید*امتزاجی تنقید*اکتشافی تنقید*نئی تاریخیت*قاری اساس تنقید*بین المتونیت* یہ دراصل تنقید کی تھیوری سازی کے جدید مظاہر اور عوامل ہیں، جن میں معاصر تنقید تجزیاتی مطالعات پیش کرتے رہے ہیں، ڈاکٹر الطاف نے ان تنقیدی نظریات کے تعارف وتحسین کاکام ہاتھ میں لیا ہے.اس عمل میں انہوں نے معاصر نقادوں کی آرا سے اکتساب فیض کیا ہے.ساختیاتی اور پس ساختیاتی تنقیدی تصورات نے تنقید کو گہرے طور پر متاثر کیا ہے.
ڈاکٹر الطاف نے ان نئے تنقیدی نظریات کا مطالعہ پیش کیا ہے.اور اس عمل میں وہ کسی تنگ نظری یا بقول ناصر عباس نیر کسی تعصب کو روا نہیں رکھتے.
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.