Siah Hasheeye

Rs. 450
  • Author: Saadat Hassan Manto
  • Publisher:
  • Format: Hardback
  • Language: Urdu

SKU AKS-2626 Category Tag


Share
Description

عادت حسن منٹو سے کون واقف نہیں ہوگا ۔ ان کی تحریروں نے عام انسانی ضمیروں کو جھنجھوڑا ہے تو سیاست کے تاریک گلیاروں کو بھی آئینہ دکھایا ہے ۔ منٹونے اپنی تحریروں سے سب سے زیادہ سماج کا چہر ہ سامنے لایا ہے۔ ان کی اس کتاب میں وہ تمام افسانے نہیں ہیں جن کے لیے عرف عام میں انہیں جانا جاتا ہے بلکہ اس مجموعے میں ان کی چھوٹی چھوٹی تحریریں ہیں جو سیا ست پر گہر ی چوٹ کر تی ہیں ۔فسادات کے متعلق بہت ہی زیادہ افسانے لکھے گئے ہیں جو انسانیت کی ہولناکیوں پر مبنی ہوتی ہیں لیکن ان کی ان چھوٹی تحریروں پر محمد حسن عسکر ی لکھتے ہیں کہ ’’ فسادات کے متعلق جتنے بھی افسانے لکھے گئے ان میں منٹو کے یہ چھوٹے چھوٹے لطیفے سب سے زیادہ ہولناک اور رجائیت آمیز ہیں۔‘‘ اس میں تیس سے زائد چھوٹی اور درمیانی طنزیہ تحریریں ہیں جو یقینا فکر کو دعوت دیتی ہے ۔ منٹوکے دوسرے افسانوی مجموعے جس طرح سے لازوال تحریروں کے دائرے میں آتے ہیں اسی طریقے سے ان کا یہ بھی مجموعہ ادب کے قارئین کے لیے اہم ہے

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.