Sinfiyat

Rs. 1,000
  • Author: Qazi Afzal Hussain
  • Publisher:
  • Format: Hardback
  • Language: Urdu

SKU AKS-2752 Category Tag


Share
Description

کتاب کے مصنف قاضی افضال حسین ہیں جن کا شماراہم ترین محققین اور ناقدین ادب میں ہوتا ہے۔مختلف موضوعات پر انہوں نے متعدد گراں قدر کتابیں اور مضامین سپرد قلم کئے ہیں ۔اپنی بصیرت مندانہ علمی و فکری تحریروں کے حوالے سے ایوان ادب میں انہوں نےجو مقام بنایا ہے وہ بہت کم لوگوں کے حصے میں آتا ہے ۔موضوع کے اعتبار سے یہ کتاب قرأت ، متن ، لفظیات اورقاری و متن کے مابین ان رشتوں پر بحث کرتی ہے جس کے بغیر کتاب کی صحت مند قرأ ت ممکن نہیں ۔ظاہر ہے اس طرح کے موضوعات انتہائی خشک اور عموما ً بے کیف ہوتے ہیں جس سے قاری بہت جلد اکتاہٹ محسوس کرنے لگتا ہے ۔جس طرح پل صراط کے دشوار گذار مرحلے سے گذرنے کے بعد ہی انسان انعامات خداوندی کا اہل بنتا ہے ،اسی طرح ادب کی فصیح و بلیغ تفہیم اور متن سےاصلی لطف انگیزی تبھی ممکن ہےجب تک اسے ادبی صنفیات اوراس کے تمام تر لوازمات کا ادراک نہ ہوجائے ۔ کتاب کے اس اقتباس میں اسی نظریئے کی بہتر انداز میں وضاحت کی گئی ہے ۔

’’قرأت ایک جدلیاتی عمل ہے ۔اس لئے کہ متن سے قاری کا رشتہ کبھی یک طرفہ نہیں ہوسکتا ۔ متن پڑھتے ہوئے قاری اس سے بعض توقعات وابستہ کرتا ہے ۔اور یہ توقعات بھی متن کی نوعیت کے اعتبار سے تبدیل ہوتی جاتی ہیں ۔غزل پڑھتے ہوئے ہم متن سے وہ توقعات وابستہ نہیں کرتے جو مثلا ً ناول پڑھتے ہوئے ہم ناول کے متن سے وابستہ کرتے

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.